ہومتازہ ترینوعدوں کی تکمیل تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، روس

وعدوں کی تکمیل تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، روس

وعدوں کی تکمیل تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے کہا ہے کہ طالبان حکومت جب تک ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر مبنی اپنے وعدے پر عمل نہيں کرے گی ، ماسکو اسے سرکاری طور پر تسلیم نہيں کرے گا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان حکومت نے اپنے وعدوں ، منجملہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے احترام اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق اپنے وعدوں کی تکمیل میں کوتاہی کی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس وقت تک طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنائے۔ سرگئی لاوروف نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان مخالف گروہ بھی پر امن راہ حل تلاش کریں اور اسے تقویت پہنچائيں ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ طالبان کو چاہئے کہ وہ اقتدار کے ڈھانچے میں دیگر سیاسی دھڑوں کی مشارکت کو بھی یقینی بنائے کہا کہ طالبان کے وعدے اسی وقت عملی جامہ پہنيں گے جب تمام قومی اور سیاسی گروہوں کی شمولیت سے ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل عمل میں آئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں