کشیدگی کے بعد پہلی بار ایرانی وزیرِ خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (صداۓ روس)
ایران کے وزیرِ خارجہ امیر عبداللہیان پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات نے ایرانی وزیرِ خارجہ کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ ایسے موقع پر پاکستان کے دورے پر ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ چند روز کے دوران پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ رواں ماہ ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کارروائی کے دوران جیش العدل کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں نے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان نے ایران کے علاقے سراوان میں حملہ کر کے پاکستانی نژاد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملکوں نے حملے اور جوابی حملے کے بعد ٢٢ جنوری کو اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے سفیر اپنے اپنے عہدوں پر واپس آئیں گے اور ایرانی وزیرِ خارجہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.