ہومتازہ ترینبیلاروس اب ایک جوہری طاقت ہے، صدر پوتن

بیلاروس اب ایک جوہری طاقت ہے، صدر پوتن

بیلاروس اب ایک جوہری طاقت ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو کہا کہ بیلاروس “جوہری طاقتوں کے کلب میں شامل ہو گیا ہے”۔ وہ مینسک کے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کو کامیابی سے چلانے کا حوالہ دے رہے تھے، جسے روس کی قومی ایٹمی توانائی کارپوریشن روسٹوم نے بنایا تھا۔ بیلاروس کی وزارت توانائی نے نومبر میں سٹیشن کے دوسرے پاور یونٹ کے کمرشل آپریشن کو باضابطہ گرین لائٹ دی۔ میڈیا نے اس وقت رپورٹ کیا کہ ٢٤٠٠ میگاواٹ کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ پلانٹ ملک کی توانائی کی ضروریات کا ٤٠ فیصد پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر پتن نے پیر کو اس منصوبے کی تکمیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا قدم ہے. روسی رہنما نے کہا کہ پاور پلانٹ کی تعمیر نے پڑوسی ملک میں ایک مکمل نئی صنعت کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لحاظ سے بیلاروس یقینی طور پر ایٹمی طاقت بن گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں