ہومپاکستانعوام کو انتخابات سے قبل جھٹکا، پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

عوام کو انتخابات سے قبل جھٹکا، پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

عوام کو انتخابات سے قبل جھٹکا، پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ١٣ روپے ٥٥ پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ٢٧٢ روپے ٨٩ پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ٢ روپے ٧٥ پیسے اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ٢٧٨ روپے ٩٦ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ٢ روپے ٣ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ٢٤ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں