روسی سفیر نے صدر پاکستان کو اپنی اسناد پیش کیں
اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان میں تعینات ہونے والے روس کے نئے سفیر البرٹ خوریف نے صدر پاکستان کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر روسی سفیر نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے دوران فریقین نے موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔صدر پاکستان عارف علوی نے روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں اور انہیں اپنی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار روس کے نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
پاکستان میں روسی فیڈریشن کے نامزد سفیر البرٹ پی خوریف سے بات کرتے ہوئے صدر نے پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت، معیشت، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me? https://accounts.binance.com/register?ref=P9L9FQKY