ہومپاکستانووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک پہنچ گیا تو کس جماعت کیلئے...

ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک پہنچ گیا تو کس جماعت کیلئے مشکلات ہونگی۔۔۔؟ حامد میر نے بتا دیا

کراچی (صداۓ روس)
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کا تھوڑا بہت مومنٹم بنالیا ہے، 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک پہنچ گیا تو (ن) لیگ کیلئے 100نشستیں حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں ( ن لیگ کے رہنما طلال چودھری اور تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے بھی شرکت کی ۔

طلال چودھری کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم 100نشستوں سے بہت آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 100فیصد نشستیں پی ٹی آئی کی ہوں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں