ہومپاکستانپشین دھماکے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کر...

پشین دھماکے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پشین کی تحصیل خانوزئی میں ہونے والے دھماکے پر الیکشن کمیشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ خانوزئی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد شہید جبکہ 10 افرادزخمی ہو گئے ہیں ، ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ الیکشن کمیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں