ہومتازہ ترینروس تیز رفتار ریل روڈ بنانے کے لیے تیار ہے، صدر پوتن

روس تیز رفتار ریل روڈ بنانے کے لیے تیار ہے، صدر پوتن

روس تیز رفتار ریل روڈ بنانے کے لیے تیار ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایچ ایس آر کی تعمیر سے متعلق میٹنگ میں کہا کہ ماسکو – سینٹ پیٹرزبرگ ہائی سپیڈ ریل روڈ (ایچ ایس آر) کا تیز رفتار ریل روڈ تیار کرنے کا ابتدائی مرحلہ بننا چاہیے. روسی سربراہ مملکت نے کہا کہ آئیے ہائی سپیڈ مین ریل روڈ کی تعمیر کے مسائل پر بات کرتے ہیں؛ ماسکو – سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان تیز ترین سفر کے لیے اس علاقے میں کام شروع ہونا ہے جو کہ بنیادی طور پر ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے- صدر پوتن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا میرا مطلب ہے ماسکو – سینٹ پیٹرزبرگ ٹریک روس میں تیز رفتار ریل روابط کی ترقی کا پہلا ابتدائی مرحلہ بننا چاہیے.

صدر پوتن نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بنیادی طور پر مختلف سطح کی ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سروسز میں ترقی سمیت ملازمتیں پیدا کرے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشرفت سے شہریوں کو سہولت ملے گی جو روس کے دونوں بڑے شہروں کے درمیان تیز ترین سفر سے مستفید ہوتے ہوئے اپنا قیمتی وقت بچائیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں