ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز اور معروف بزنس مین ڈاکٹر بابر اسلام نے سینٹ میں دفاعی امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید سے ماسکو میں ملاقات کی. اس ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان ڈیول نیشنلٹی اور پاکستان کے روس میں تجارت کے حوالے سے بات چیت ہوئی-
ملک شہباز نے مشاہدحسین سید کو ڈیول نیشنلٹی کے حوالے سے پاکستانیوں کے مسائل سے اگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ ڈیول نیشنلٹی کے حوالے سے روس کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور روس نے اس کو ایکسیپٹ کیا ہے – جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کے باوجود اس پر کوئی عمل درامد نہیں ہو رہا- مشاہد حسین سید نے یقین دلایا کہ وہ سینٹ اور حکومتی سطح پر اس مسئلے کا حل کے لیے کردار ادا کریں گے- انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح روس میں مقیم پاکستانیوں کو بھی ڈیول نیشنلٹی کا حق حاصل ہونا چاہیے اس حوالے سے ضروری قانون سازی کی جانی چاہیے اور جو بھی رکاوٹیں حائل ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی-
مشاہد حسین سید نے روس میں اپنے دورے کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے روس کو پاکستان کے لیے مستقبل کا بہترین اتحادی اور دوست قرار دیا- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت ثقافت اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہم آہنگی کے اچھے مواقع موجود ہیں- جن سے استفادہ کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے-
مشاہد حسین سید نےدمتری میدویدیف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا-ا نہوں نے کہا یہ ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا رہیں. اور روس کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دلچسپی کا اظہار ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے- یاد رہے مشاہد حسن سید ماسکو میں ہونے والی بین القومی کانفرنس فار فریڈم اف نیشن میں مدعو تھے انہوں نے اس سیشن کی صدارت کی جس سے روسی وزیر خارجہ نے خطاب کیا-
مشاہد حسین سید نے بتایا کہ، میں نے ابھی مسٹر دمتری میدویدیف سےملاقات کی ہے۔ ہم نے 30 منٹ تک بات چیت کی اور فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس سے پہلے، میں نے نوآبادیاتی نظام کے جدید طریقوں کے خلاف جنگ کے حامیوں کے بین الاقوامی انٹر پارٹی فورم “قوموں کی آزادی کے لیے” میں حصہ لیا، جس میں دمتری میدویدیف اور سرگئی لاوروف دونوں نے شرکت کی۔ میں پاکستان کے لئے روس کی جانب سے بہت سارے اچھےاشارے دیکھ رہا ہوں، اور یہ اچھے ارادے روسی قیادت کی اعلیٰ ترین سطحوں بشمول میدویدیف اور لاوروف کے ذریعے ظاہر ہوتے ہیں-