ہومتازہ ترینروسی صدر نے جوہری ہتھیار لے جانے والے بمبار طیارے کی پرواز...

روسی صدر نے جوہری ہتھیار لے جانے والے بمبار طیارے کی پرواز کی

روسی صدر نے جوہری ہتھیار لے جانے والے بمبار طیارے کی پرواز کی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپ گریڈ شدہ ٹی یو-١٦٠ ایم اسٹریٹجک بمبار کی پرواز کی ہے۔ یہ پرواز ٣٠ منٹ تک جاری رہی۔ اس جوہری صلاحیت رکھنے والے طیارے کی پرواز سے پہلے کی تیاری میں تقریباً ٤٥ منٹ لگے۔ الیا مورومیٹس نامی طیارے نے گوربونوف کازان ایوی ایشن پلانٹ کے رن وے سے ٹیک آف کیا جس میں روسی صدر ایک معاون پائلٹ کے طور پر طیارہ اڑا رہے تھے.

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جدید ترین ٹی یو-١٦٠ ایم کو سروس میں داخل کرنے کے لیے یہ پرواز کی، انہوں نے جمعرات کو جوہری صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک بمبار طیارے پر پرواز کے بعد کہا “یہ واقعی ایک نئی مشین ہے، تمام معاملات میں یہ طیارہ بے مثال اور ناقابل تسخیر ہے. صدر پوتن نے پرواز کے بعد کہا “یہاں تک کہ ایک عام آدمی بھی دیکھ سکتا ہے کہ اس طیارے کا کنٹرول بہت ہموار ہے، یہ ایک نیا طیارہ ہے لہٰذا اس کی ہینڈلنگ انتہائی شاندار ہے‘‘۔ روسی صدر نے جدید میزائل بردار طیارے کو حقیقت میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجی قرار دیا اور کہا کہ وہ وزارت دفاع کو ہدایت دیں گے کہ وہ اسے فضائیہ کے ساتھ سروس میں جلد شامل کرے۔

یاد رہے ٹی یو-١٦٠ ایم میزائل لے جانے والا اسٹریٹجک بمبار ٹی یو-١٦٠ طیارے کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ اسے ایٹمی اور روایتی ہتھیاروں سے دور دراز علاقوں میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹی یو-١٦٠ ایم دنیا کا سب سے بڑا سپرسونک فوجی طیارہ اور سب سے بھاری جنگی طیارہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں