ہومپاکستانبھارت نے دریائے راوی کا پانی مکمل بند کر دیا

بھارت نے دریائے راوی کا پانی مکمل بند کر دیا

بھارت نے دریائے راوی کا پانی مکمل بند کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے ایک ڈیم کی تعمیر کرکے دریائے راوی کا پانی پاکستان کی طرف جانے سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔ اس دریا کے پانی پر بھارت کا حق ہے، تاہم تقسیم ملک کے بعد سے اب تک اس کا کچھ پانی پاکستان جاتا رہا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کے حوالے سے سن ١٩٦٠ کے سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت دریائے راوی کے پانی پر بھارت کا خصوصی حق ہے. بھارتی صوبے پنجاب میں شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل کے ساتھ ہی دریائے راوی سے پاکستان کی جانب پانی کا بہاؤ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت پانی کی تقسیم میں اہم تبدیلی کی جانب ایک اشارہ ہے۔

شاہ پور کنڈی ڈیم پنجاب اور جموں و کشمیر کی سرحد پر واقع ہے اور بھارت کا کہنا ہے کہ جو اضافی پانی پاکستان کی جانب بہہ کر جاتا تھا، اس کی بندش سے اب خطہ جموں و کشمیر مستفید ہو سکے گا۔ واضح رہے دریائے راوی کا پانی آب پاشی کے لیے پاکستان میں بھی استعمال ہوتا تھا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت نے دریائے سندھ اور اس میں گرنے والے پانچ دریاؤں کے پانی کی تقسیم پر اتفاق کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ”انڈس بیسن” کے تین مشرقی دریا، بیاس، راوی اور ستلج پر بھارت کا حق ہے اور مغربی دریاؤں جہلم، چناب اور سندھ کے پانی پر پاکستان کا حق ہے۔ اس کے علاوہ بھارت پاکستان کے حصے میں آنے والے تین مغربی دریاؤں کا 20 فیصد پانی آب پاشی، ٹرانسپورٹ اور بجلی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Hello! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my site to rank for
    some targeted keywords but I’m not seeing very good success.

    If you know of any please share. Cheers! I saw similar article here: Eco blankets

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں