صدر پوتن نے 2019 میں دونباس میں جنگ بندی پر زور دیا تھا، یوکرینی صدر کا اعتراف
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے ان پر زور دیا تھا کہ وہ ٢٠١٩ میں دونباس میں پرتشدد کاروائیاں بند کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس وقت سخت خدشات تھے کہ سفارت کاری تنازعہ کو برقرار رکھے گی، اور اسے حل نہیں کر سکے گی۔ اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، زیلنسکی نے دسمبر ٢٠١٩ میں پیرس میں صدر پوتن کے ساتھ اپنی آمنے سامنے ملاقات کا احوال دیا، جو ان کے منتخب ہونے کے کئی ماہ بعد ہوئی تھی۔ زیلنسکی کے مطابق ان کی صدر پوتن کے ساتھ طویل بات چیت ہوئی، جنہوں نے مسلسل جنگ بندی کا مسئلہ اٹھایا۔ یوکرائنی صدر نے کہا کہ انہوں نے روسی رہنما سے کہا کہ جنگ بندی طویل مدت تک کار آمد نہیں ثابت ہوگی.
انہوں نے اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے مینسک معاہدوں کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا – جس کے مطابق دونباس میں جنگ ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی، کیونکہ رابطے کی لائن کے ساتھ فوجیوں کا انخلاء موثر نہیں تھا۔
یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے روسی صدر کو ڈیٹا دکھایا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یوکرینی فوجیوں کو واپس بلانے کی رفتار کم اور بہت سست تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر پوتن کو کہا کہ ہمیں اپنی فوج کو واپس بلانے میں ٢٠ سال گزاریں گے۔
مینسک معاہدہ
یاد رہے جرمنی اور فرانس کی ثالثی میں، ٢٠١٤ اور ٢٠١٥ کے مینسک معاہدوں کا مقصد دونباس میں لڑائی کو روکنا اور دونیسک اور لوگانسک کے علاقوں کو یوکرائنی ریاست کے اندر خصوصی درجہ دینا تھا۔ زیلنسکی اور صدر پوتن کے درمیان ٢٠١٩ کی میٹنگ نارمنڈی فارمیٹ میں جرمن اور فرانسیسی رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ ہوئی۔ اس وقت، مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی، جس میں فریقین دونباس اور قیدیوں کے تبادلے میں فوجیوں کی دستبرداری کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے۔
تاہم روس نے یوکرین پر مینسک معاہدوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کیف کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ یوکرائن کے سابق صدر پیوتر پوروشینکو نے اعتراف کیا ہے کہ کیف کا بنیادی مقصد جنگ بندی کو مزید وقت حاصل کرنے اور “طاقتور مسلح افواج کی تشکیل” کے لیے استعمال کرنا تھا، جس کی بازگشت بعد میں سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند نے بھی سنائی۔