صدر پوتن نے سوچی میں ہونے والے ورلڈ یوتھ فیسٹول کا افتتاح کردیا
ماسکو اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادی میر پوتن نے سوچی شہر میں ہونے والے ورلڈ یوتھ فیسٹول کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر ورلڈ مارکیٹ ’آرٹ‘ میں افتتاحی تقریب میں شرکاء کو روسی صدر کی مبارکباد کی فوٹیج دکھائی گئی۔ بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع سوچی شہر کے ریزورٹ کے ساتھ سیریس فیڈرل ٹیریٹری میں صدر پوتن نے ورلڈ یوتھ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا.
واضح رہے دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فیسٹیول روس کے سیریس فیڈرل ٹیریٹری میں یکم مارچ سے ٧ مارچ تک منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ ٢٠١٤ کے اولمپکس کے دوران استعمال ہونے والے مقامات پر منعقد کیا جاتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ روس کو نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے والا ملک بنایا جا رہا ہے۔
اپنے خطاب کے دوران روسی صدر پوتن نے کہا ہم آپ پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان ہم روس کو نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے والا ملک کے طور پر تعمیر کر رہے ہیں، اور یقیناً ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں. روسی رہنما نے مزید کہا کہ ورلڈ یوتھ فیسٹول کے شرکاء خواب دیکھتے ہیں کہ ایک محفوظ دنیا کیسی ہونی چاہیے، اور اسے بنانا ان پر منحصر ہے۔ آپ نوجوان نسل ہیں۔ روسی صدر نے میلے کے شرکاء سے خطاب میں کہا آپ خواب دیکھتے ہیں کہ ایک محفوظ دنیا کیسی ہوسکتی ہے اور کیا ہونی چاہیے، اور اسے بنانا اب آپ پر منحصر ہے۔