arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینروس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ایک الیشن آئی ایل -٧٦ ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو روس میں گر کر تباہ ہو گیا. اس حادثے کی وجہ ٹیک آف کے دوران اس کا ایک انجن فیل ہونا بتایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے آٹھ ارکان اور سات مسافروں سمیت ١٥ افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ دارالحکومت ماسکو سے ٢٥٠ کلومیٹر مشرق میں ایوانوو ریجن میں پیش آیا۔ آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو جسے بظاہر ایک عینی شاہد نے فلمایا تھا اس میں طیارے کو کم اونچائی پر دکھایا گیا جس کے چار ٹربوفین انجنوں میں سے ایک انجن کو آگ نے لپیٹ میں لے رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کا پائلٹ ایوانوو سیورنی ایئر بیس پر واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ایسا نہیں کرسکا۔ پائلٹ نے بظاہر بے قابو طیارے کو ایک گاؤں سے دور موڑ دیا اور اسے قبرستان کے قریب گرا دیا۔ یاد رہے الیشن آئی ایل -٧٦ ایک بھاری ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جس نے اپنی پہلی پرواز ١٩٧١ میں کی تھی اور تین سال بعد فوجی سروس میں داخل ہوا تھا۔ عوامی اعداد و شمار کے مطابق ٢٠١٥ تک اس قسم کے تقریباً ٩٥٠ طیارے تیار کیے جا چکے تھے۔ اس کی پے لوڈ کی گنجائش ٤٧ ٹن ہے، جو ٤٢٠٠ کلومیٹر کے فاصلے تک مکمل گیئر کے ساتھ ١٤٠ چھاتہ برداروں کو سوار کروا سکتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں