افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، مگر حملہ دہشتگروں پرکیا، پاکستان
اسلام آباد (صداۓ روس)
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام ہے، ١٨ مارچ کو کارروائی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کی.اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہےکہ پاکستان نے ١٨ مارچ کی کارروائی افغان عوام اور فوج کے خلاف نہیں کی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ١٨ مارچ کے آپریشن کی آپریشنل تفصیل میں نہیں جاؤں گی ، پاکستان نے ١٨ مارچ کو افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، پاکستان نے یہ کارروائی افغان عوام اور فوج کے خلاف نہیں کی۔
ترجمان نے کہا کہ ١٦ مارچ کے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے افغان حکام کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا تھا، وزیر خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ہم منصب سے فون پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔