روس اب حالت جنگ میں ہے،کریملن کا اعلان
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی مکمل جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے کیونکہ مغرب اس تنازع میں شریک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے مقصد کی پیروی جاری رکھے گا کہ یوکرین کی فوج روسی شہریوں یا علاقے کے لیے خطرہ نہیں بن سکتی. روس کے صدارتی ترجمان نے مزید بتایا کہ روس کے پاس اب چار نئے وفاقی ریجنز ہیں جن کی حفاظت اور کیف کی افواج سے مکمل طور پر آزاد ہونا ضروری ہے۔
دیمتری پیسکوف نے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ اور زاپوروزئے اور خیرسن علاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ روس اپنی سرحدوں پر کسی ایسی ریاست کے وجود کی اجازت نہیں دے سکتا جو عوامی طور پر دعویٰ کرے کہ وہ جزیرہ نما کریمیا کے ساتھ ساتھ روس کے نئے علاقوں پر قبضہ کرلے گی. پیسکوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازعہ ایک خصوصی فوجی آپریشن کے طور پر شروع ہوا لیکن جیسے ہی اجتماعی مغرب یوکرین کی طرف اس میں شریک ہوا، تو یہ ہمارے لیے ایک جنگ بن گئی لہٰذا ب ہم حالت جنگ میں ہیں.