ہومکھیلمعین خان نے پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ قبول نہ...

معین خان نے پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (صداۓ روس)
سابق کپتان معین خان نے پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا قومی ٹیم میں اعظم خان کے کھیلنے تک پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کروں گا،عماد وسیم سے متعلق کہا عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتے ہیں، پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کی ضرورت بھی ہے۔ اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھلانا چاہیے۔ گارنٹی لینا اور دینا دونوں غلط ہے، مجھے علم نہیں کہ کس نےگارنٹی دی۔کھلاڑی جذباتی ہو کر ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں، اگر کوئی پاکستان کے لیے مزید کھیلنا چاہتا ہے تو وہ ریٹائرمنٹ کیوں لے رہا ہے۔

سابق کپتان کاکہنا تھاکہ شاہین آفریدی کی ابھی ایک سیریز ہوئی ہے، کپتانی واپس لینا مناسب نہیں، ایک کپتان کو وقت دینا چاہیے، جب بھی کپتان بنائیں طویل مدت کے لیے بنائیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں