ہومانٹرنیشنلبلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے شینگن ممالک میں شامل، 28 ممالک کیلئے...

بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے شینگن ممالک میں شامل، 28 ممالک کیلئے ویزہ ختم

بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے شینگن ممالک میں شامل، 28 ممالک کیلئے ویزہ ختم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ اور رومانیہ ١٣ برس کے انتظار کے بعد اتوار کو ’شینگن ایریا‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ممالک کے شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔nآسٹریا کے ویٹو کی وجہ سے یہ نیا سٹیٹس زمینی راستوں پر لاگو نہیں ہوتا، کیونکہ آسٹریا کو پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی ممکنہ آمد پر تشویش ہے۔ اس جزوی رکنیت کے باوجود دونوں ممالک کی فضائی اور سمندری سرحدوں پر سے کنٹرول ہٹانا اہم علامتی اہمیت کا حامل ہے۔ خارجہ امور کے تجزیہ کار سٹیفن پوپیسکو کے مطابق شینگن میں داخلہ بلغاریہ اور رومانیہ کے لیے ایک ’اہم سنگ میل‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی رومانئی کے شہری کو جسے دوسرے یورپی شہریوں کی نسبت الگ قطار میں لگنا پڑتا، محسوس ہوتا کہ اس کے ساتھ مختلف سلوک کیا جا رہا ہے۔‘
فرانس میں مقیم بلغاریہ کے ایک ٣٥ سالہ مارکیٹنگ ایگزیکٹو، ایوان پیٹروف کے مطابق وہ کم دباؤ والے سفر کے بارے میں پُرجوش ہیں اور وہ وقت بچانے میں کامیاب ہوں گے۔ یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ ’یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اور شینگن ایریا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو دنیا میں آزادانہ نقل و حرکت کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔‘ بلغاریہ اور رومانیہ کی اتوار کو شمولیت کے ساتھ، شینگن زون ٢٩ ممبران پر مشتمل ہو گا۔

رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور ١٧ ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے۔بلغاریہ اور رومانیہ اس برس کے آخر تک شینگن میں مکمل طور پر ضم ہونے کے لیے پرامید ہیں۔رومانیہ اور بلغاریہ کے بعد یورپی یورنین میں شامل ہونے والا ملک کروشیا ان دونوں سے پہلے ہی سنہ ٢٠٢٧ میں شینگن کا ٢٧ واں رکن بن گیا تھا۔ سنہ ١٩٨٥ میں بنایا گیا ’شینگن ایریا‘ ٤٠ کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

17 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں