اوڈیسا شہر بھی روس لے جائے گا، ایلون مسک نے یوکرین کو خبردارکردیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے اس یقین کا اعادہ کیا ہے کہ یوکرین کی پوزیشن ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ ماسکو کے ساتھ بات چیت کے لیے بیٹھنے سے پہلے کیف مزید کتنا علاقہ کھو دے گا اور کتنی جانیں ضائع کرے گا۔
معروف کاروباری شخصیت نے اپنے پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ کوئی احمق بھی یہ پیش گوئی کر سکتا تھا کہ یوکرین کا گزشتہ سال بڑے پیمانے پر کیا جانے والا جوابی حملہ ناکام ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیف نے اب بھی دفاع کے لیے تمام وسائل کو مضبوط کرنے کی سفارش پر عمل کیا ہے تو یوکرین مزید علاقے کھوے گا. امریکی ارب پتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہ جنگ جتنی لمبی ہوگی روس اتنا ہی زیادہ علاقہ حاصل کر لے گا اورحالات پر قابو پانا مشکل ہوجاے گا.