صدر پوتن کا وزیر ہنگامی حالات کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا حکم
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہنگامی حالات کے وزیر الیگزینڈر کورینکوف کو سیلاب زدہ علاقے میں تباہی سے نمٹنے کی کوششوں کی نگرانی کے لیے روانہ کیا ہے۔ صدارتی ترجمان نے بتایا کہ صدر پوتن کو متاثرہ ریجن کے گورنر ڈینس پاسلر نے بریفنگ دی، جو سیلاب کے مقام پر موجود ہیں۔ روس کے ہنگامی حالات کے وزیر کورینکوف نے سیلاب زدہ علاقے کی صورتحال اور اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی اطلاع دی۔
صدر پوتن نے کورینکوف کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر قدرتی آفات کے علاقے میں جائیں تاکہ مقامی لوگوں کی مدد کے لیے تمام ضروری کاموں کو منظم کیا جائے اور آفات سے نمٹنے کی بھرپور کوششیں کی جائیں۔ یاد رہے یہ سیلاب قازقستان کے ساتھ روسی سرحد کے قریب واقع شہر اورسک کے قریب ایک ڈیم ہفتے کی رات ٹوٹنے کے بعد شروع ہوا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے یورال کے بڑھتے ہوئے پانی سے ٤٤٠٠ گھر زیر آب آ گئے.
I like this website it’s a master piece!
Glad I detected this ohttps://69v.topn google.Blog range