ہومانٹرنیشنلرواں برس کا پہلا سورج گرہن آج شمالی امریکا کے ممالک میں...

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج شمالی امریکا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج شمالی امریکا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
رواں برس کا پہلا مکمل سورج گرہن آج میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ کی دس سے زیادہ ریاستوں میں نظر آئے گا۔ امریکی چینل سی این این کے مطابق ان ممالک میں چاند سورج کے سامنے آ جائے گا جس کی وجہ سے زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلا مکمل سورج گرہن اگست 2024 تک دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی بحرالکاہل کے اوپر نظر آئے گا جس کے بعد پورے شمالی امریکہ میں اپنا سفر شروع کرے گا۔ میکسیکو میں سورج گرہن کا دورانیہ چار منٹ اور 28 سیکنڈز جبکہ امریکہ میں تین منٹ اور 49 سیکنڈز ہو گا۔

امریکہ میں شہری ان ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں مکمل سورج گرہن ہو گا اور دن کو گرہن کی وجہ سے اندھیرا چھا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے لوگ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک قصبے انگرام میں اکٹھا ہو رہے ہیں۔لوگوں نے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے 20 گھنٹوں سے زیادہ سفر کیا اور دریا کنارے ٹینٹ اور موبائل ہومز لگائے ہیں تاکہ اس نایاب اور خوبصورت موقعے کا مشاہدہ کر سکے۔ شیلی ایزل آنے والے سورج گرہن کو اس لیے دیکھنا چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنی مرحوم بیٹی کی موجودگی کو محسوس کر سکے، جس کے ساتھ انہوں نے 2017 میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا تھا۔ گروور شوارٹزلینڈر دراصل اِن آسمانی تبدیلیوں کا مطالعہ کرتے ہیں اور جم سالٹیجیرالڈ اس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ مکمل سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے اور وہ سورج کی مکمل روشنی کو روک لیتا ہے اور دن کے وقت زمین پر اندھیرا چھا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں