لاہور (صداۓ روس)
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس ٹینڈر ایشیاکپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے دو اور ٹی20 مقابلوں کے 2،2 ایونٹس شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے سے بچنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی دونوں ممالک میں میچز کے انعقاد سے گریز رکھے گی کیونکہ گزشتہ برس ایشیاکپ پاکستان میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنا پڑا۔
مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔
میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی نے قیمت میں اضافے کی توقع ہے۔