ہومپاکستان’ 8 فروری کے الیکشن میں شیخوپورہ کی پانچ سیٹوں کا سودا...

’ 8 فروری کے الیکشن میں شیخوپورہ کی پانچ سیٹوں کا سودا 90 کروڑ روپے میں ہوا اور ۔ ۔ ۔‘ حامد میر کے پروگرام میں لیگی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں عام انتخابات کے بعداستحکام کی جو توقع کی گئی تھی ، بادی النظر میں وہ پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی اور اب لیگی رہنما نے بھی الیکشن میں کروڑوں روپے میں سودا ہونے کا بیان داغ دیا جس کی وجہ سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جیونیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان حامدمیر نے لیگی رہنما جاوید لطیف سے کہاکہ ’اس وقت شہبازشریف وزیراعظم ہیں، رپورٹ کہہ رہی ہے کہ پنجاب حکومت نے دھرنے سے روکنا تھاجونہیں روک سکی،انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے جنرل(ر) فیض حمید کو بالکل کلین چٹ دیدی ہے ‘ اس پر جاوید لطیف نے کہاکہ یہ کلین چٹ نہیں ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ آپ بار بار حکومت کا ذکر کررہے ہیں، اگرآپ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کلین چٹ دے رہی ہے، بول نہیں رہی یا بیمار ہے تو دوتہائی اکثریت رکھنے والی حکومت اپنا دفاع تو کرنہیں سکی، سادہ اکثریت نہ رکھنے والی حکومت سے آپ توقع رکھ رہے ہیں۔

حامد میر نے استفسا ر کیا کہ پیسہ چلا ہے الیکشن میں؟ جاوید لطیف نے جواب دیا کہ پیسہ چلا ہے الیکشن میں، میں اپنے ضلع کی بات کررہا ہوں، پانچ سیٹوں کی بات کررہا ہوں۔ حامد میر نے پوچھا کہ’ کتنا پیسہ چلا ہے ،تیس کروڑ؟چالیس؟ستر؟‘
جاوید لطیف نے بتایاکہ ’نوے تک کم از کم ، پانچ سیٹوں کا ‘۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل