ہومپاکستانسپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری ہونے کا نوٹس

سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری ہونے کا نوٹس

اسلام آباد (صداۓ روس)
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے نوٹس لے لیا۔

سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ سپیکرایاز صادق نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتا چلانے اور انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل