لاہور (صداۓ روس)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی انجری پر انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ احسان اللّٰہ کی انجری ہینڈل کرنے کے طریقہ کار کو آزاد میڈیکل بورڈ دیکھے گا انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ 3 اراکین پر مشتمل ہے جو کہ احسان اللّٰہ کی انجری سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تجویز دے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی ڈاکٹر فاسٹ بولر کی انجری کا مکمل معائنہ کر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔