راولپنڈی (صداۓ روس)
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں موجود ایک فلیٹ میں رات گئے ہونیوالی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نجی فلیٹ میں رات گئے وقار نامی شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت ’حنا خان‘ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس حکام کاکہنا تھاکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس پارٹی کا اہتمام کس نے کیا تھا اور کون کون شریک تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فلیٹ ثاقب نامی شخص کی ملکیت تھا، وقار نے اپنے دوست سے عارضی طور پر فلیٹ لیا تھا۔