ہومتازہ ترینافرادی قوت کی کمی کو تارکین وطن سے پورا نہیں کیا جاسکتا،...

افرادی قوت کی کمی کو تارکین وطن سے پورا نہیں کیا جاسکتا، پوتن

افرادی قوت کی کمی کو تارکین وطن سے پورا نہیں کیا جاسکتا، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے روسی یونین آف انڈسٹریلسٹ اینڈ انٹرپرینیورز کی کانگریس میں کہا کہ روس کو آنے والے سالوں میں افرادی قوت یا مزدوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن یہ مسئلہ کم ہنر مند تارکین وطن کی مدد سے حل نہیں کیا جا سکتا. صدرپوتن نے کہا کہ ماہرین کے جائزے کے مطابق روس کو حالیہ برسوں میں مزدوروں اور ہنر مند افرادی قوت میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم یقینی طور پر تارکین وطن اور بیرون ملک سے کم ہنر مند افرادی قوت کی درآمد کی وجہ سے اس کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا. روسی رہنما کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ہمیں مختلف طریقوں سے حل نکالنے کی ضرورت ہے.

روسی صدر نے زور دیا کہ محنت کی پیداواری صلاحیت کے لیے معیشت کے تمام شعبوں میں نمایاں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈیٹا بیسڈ مینجمنٹ ماڈلز کو تیار کرنے اور وسیع پیمانے پر آٹومیشن کی بنیاد پر صنعتی سہولیات کی جدیدیت کو انجام دینے کی بھی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل