ہومتازہ ترینپولینڈ میں امریکی جوہری ہتھیار ترجیحی فوجی اہداف ہوںگے، روس کی دھمکی

پولینڈ میں امریکی جوہری ہتھیار ترجیحی فوجی اہداف ہوںگے، روس کی دھمکی

پولینڈ میں امریکی جوہری ہتھیار ترجیحی فوجی اہداف ہوںگے، روس کی دھمکی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا ہے کہ روس پولینڈ میں جوہری ہتھیاروں کی غیر ملکی تعیناتی کو ایک بنیادی فوجی ہدف سمجھے گا۔ واضح رہے وارسا نیٹو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ پولش صدر اندریز ڈوڈا نے اس ہفتے ایک انٹرویو میں پولینڈ کی ہتھیاروں کی میزبانی کے لیے آمادگی کا اعادہ کیا۔ ریابکوف نے مزید کہا کہ ماسکو نیٹو کے جوہری انتظامات میں ہونے والی کسی بھی توسیع کو عدم استحکام اور حقیقت میں روس کیلئے خطرہ سمجھتا ہے.

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کا اطلاق مشترکہ مشنوں پر ہوتا ہے، جہاں امریکی قیادت والے بلاک کے غیر جوہری ارکان کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت دی جاتی ہے، اور اس سے بھی بڑھ کر اس طرح کے ہتھیاروں کو مستقل طور پر رکھنے کے لیے جن کے بارے میں وارسا میں اپنی سرزمین پر امریکی جوہری ہتھیار تعینات کرنے کی بات کررہا ہے، جسے روس اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل