ہومانٹرنیشنلجاپانی شہنشاہ اور ملکہ، جون کے اواخر میں برطانیہ کا دورہ کریں...

جاپانی شہنشاہ اور ملکہ، جون کے اواخر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

جاپانی شہنشاہ اور ملکہ، جون کے اواخر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو جون کے اواخر میں ریاستی مہمان کے طور پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ بادشاہ چارلس نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کا وہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے۔ شہنشاہ اور ملکہ ممکنہ طور پر لندن میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے سابقہ تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ 2019 میں شہنشاہ کے تخت نشین ہونے کے بعد سے برطانیہ کا یہ دورہ، شاہی جوڑے کا تیسرا بیرون ملک دورہ ہو گا۔

یہ کسی جاپانی شہنشاہ اور ملکہ کا برطانیہ کا تیسرا سرکاری دورہ بھی ہو گا۔ پہلا 1971 میں اور دوسرا 1998 میں ہوا تھا۔ آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے شاہی جوڑے کو 2020 میں سرکاری دورے پر مدعو کیا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس منصوبے کو معطل کر دیا گیا تھا۔ شاہ چارلس کے فروری میں کینسر کا علاج شروع کرنے کے اعلان کے بعد، شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو ان کے پہلے سرکاری مہمان ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل