ہومتازہ ترینروس کا یوکرین کے جنوبی فوجی ہیڈ کواٹر پر حملہ

روس کا یوکرین کے جنوبی فوجی ہیڈ کواٹر پر حملہ

روس کا یوکرین کے جنوبی فوجی ہیڈ کواٹر پر حملہ
ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے محاذ کے جنوبی سیکٹر میں یوکرین کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے۔ جاری ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کی فوجی تنصیب، فوجی دستوں اور ہارڈویئر کو مشترکہ فضائی، میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔ ریا نووستی نے اطلاع دی کہ روسی فوج نے بندرگاہی شہر اوڈیسا کے مرکز میں یوکرین کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں تین دھماکے ہوئے جن میں سے ایک خاص طور پر زور دار دھماکہ تھا۔ مقامی مزاحمت فورس نے متعدد ایمبولینسوں کو ہیڈکوارٹر کی طرف آنے کی اطلاع دی، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد یوکرائنی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب اوڈیسا کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ کیپر نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں ایک حملہ ہوا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں بیلسٹک میزائل شامل تھے جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف سویلین انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے روس نے بارہا کہا ہے کہ وہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے جو دفاعی کارروائیوں میں معاونت کرتے ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ کبھی بھی سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بناتا۔ ریا نووستی نے مزاحمتی جنگجوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ روس نے روسی سرحد پر واقع شہر خارکوو کے مضافات میں یوکرائنی فوجیوں کی تعیناتی کے علاقے پر بھی بمباری کی، اور مزید کہا کہ ایک اور حملے میں جنوبی نیکولائیف علاقے میں فوجی ہارڈ ویئر ذخیرہ کرنے والے ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل