ہومانٹرنیشنلمغرب کیف کو ایف سولہ طیاروں کے ہتھیار بھی دینے کا ارادہ...

مغرب کیف کو ایف سولہ طیاروں کے ہتھیار بھی دینے کا ارادہ رکھتا ہے، پینٹاگون

مغرب کیف کو ایف سولہ طیاروں کے ہتھیار بھی دینے کا ارادہ رکھتا ہے، پینٹاگون

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو نہ صرف ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کریں گے بلکہ ان کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت میں کہا کہ جیسا کہ یوکرین کو ہم ایف سولہ دینا چاہتے ہیں، تو ہم صرف طیارے ہی نہیں دیں گے، بلکہ یوکرین کو پائلٹوں کی تربیت، دیکھ بھال کی تربیت بھی دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ یوکرین پاس ان طیاروں کے ساتھ چلنے کے لیے ہتھیاروں کے نظام موجود ہیں.

یاد رہے کیف نے اپریل کے اوائل میں کہا تھا کہ یوکرائنی پائلٹوں کے پانچ گروپوں کو برطانیہ، ڈنمارک، امریکہ اور فرانس میں امریکی ایف سولہ لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اگست 2023 کے آخر میں نیدرلینڈ نے کہا کہ وہ ٤٢ ایف سولہ طیارے یوکرین کو منتقل کرے گا، جب کہ کوپن ہیگن نے کیف کو ١٩ طیارے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا کہ ایف سولہ طیارہ جوہری ہتھیاروں کے حامل ہو سکتے ہیں اور ماسکو اپنی جنگی کارروائیوں میں اس بات کو مدنظر رکھے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل