ہومانٹرنیشنلبرازیل میں شدید بارش اور طوفان سے 29 افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارش اور طوفان سے 29 افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارش اور طوفان سے 29 افراد ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں نے طوفان کو اعلیٰ زرعی اور مویشی پیدا کرنے والی ریاست کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دیا۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے جمعرات کو ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک سانتا ماریا کا دورہ کیا اور مسٹر لیٹی سے ملاقات کی۔ مسٹر لولا نے یوراگوئے اور ارجنٹینا کی سرحد سے متصل ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی فنڈنگ اور امداد کی پیشکش کی۔ صدر نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے وفاقی حکومت کی مدد کی کوئی کمی نہیں ہوگی، ٹرانسپورٹیشن اور خوراک کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاہم 24 گھنٹے کوشش کریں گے تاکہ بارش میں پھنسے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ مزید بارش کی پیشن گوئی کے ساتھ، گورنر نے لوگوں سے اونچی جگہ پر جانے اور سول پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے شناخت کیے گئے سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 4,400 مکینوں کو نکالا گیا ہے لیکن ہزاروں افراد اپنے سیلاب زدہ گھروں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔ سول ڈیفنس بلیٹن کے مطابق قدرتی آفت سے 154 شہر متاثر ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل