ہومتازہ ترینمیکرون اور کیمرون کی گفتگو خطرناک ہے، روس کا انتباہ

میکرون اور کیمرون کی گفتگو خطرناک ہے، روس کا انتباہ

میکرون اور کیمرون کی گفتگو خطرناک ہے، روس کا انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے حالیہ بیانات مغربی حکام کی جانب سے جاری “زبانی کشیدگی” کا حصہ ہیں۔ واضح رہے اس ہفتے دی اکانومسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، میکرون نے فرانسیسی فوجیوں کو یوکرین بھیجنے کے لیے دو اہم شرائط رکھی ہیں کہ اگر روسی فرنٹ لائنز پر سبقت لے جائیں اور اگر یوکرین بھی درخواست کرے کے نیٹو افواج یوکرین میں بھیجی جائیں تو ایسا ممکن ہے۔ فرانسیسی صدر نے اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے اسٹریٹجک مقصد کا بھی خاکہ پیش کیا کہ روس کو یوکرین میں جیت حاصل کرنے سے روکنا ہوگا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اس طرح کی پیشرفت سے یورپی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔

دریں اثنا برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور موجودہ سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے جمعرات کو روئٹرز کو بتایا کہ لندن کیف کو سالانہ تقریباً 3 بلین ڈالربھیجنا جاری رکھے گا اور تجویز پیش کی کہ یوکرین کو روس کے اندر گہرے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے برطانوی ہتھیار استعمال کرنے کا پورا حق ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل