صداۓ روس کا اعزاز. چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی روسی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شامل
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نومنتخب صدر ولادیمیر پوتن ماسکو کے کریملن میں ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں. اس تقریب میں پاکستان کی جانب سے پہلی بار صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کو شرکت کرنے کا موقع مل رہا ہے. چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی اس وقت کریملن کے صدارتی محل میں موجود ہیں جہاں سے وہ اس تقریب کی کوریج بھی کریں گے. اس دوران چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے روسی عہدیداران بشمول مفتی اعظم روس سے بھی ملاقات کی.
یاد رہے صدر پوتن کے حلف اٹھانے کے بعد موجودہ حکومت بھی مستعفی ہو جائے گی۔ 2020 میں کی گئی آئینی ترمیم کے مطابق اب نئی حکومت روسی پارلیمنٹ کی منظوری سے اقتدار سنبھالے گی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد ولادیمیر پوتن نئی حکومت کی تشکیل کے لیے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما میں پارلیمان کے اراکین کی منظوری کے لیے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پیش کریں گے۔