روسی صدر ولادی میر پوتن کچھ دیرتک حلف اٹھائیں گے
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادی میر پوتن اب سے کچھ دیر بعد کریملن میں ہونے والی پروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گے اور نئی مدت میں اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔ صدر پوتن جنہوں نے مارچ میں ہونے والے ملک کے صدارتی انتخابات میں 87.28 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، 7 مئی کو کریملن پیلس میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف اٹھائیں گے اور وہ مزید 6 سال تک خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
صدر پوتن کے حلف اٹھانے کے بعد موجودہ حکومت بھی مستعفی ہو جائے گی۔ 2020 میں کی گئی آئینی ترمیم کے مطابق اب نئی حکومت روسی پارلیمنٹ کی منظوری سے اقتدار سنبھالے گی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد ولادیمیر پوتن نئی حکومت کی تشکیل کے لیے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما میں پارلیمان کے اراکین کی منظوری کے لیے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پیش کریں گے۔