روس نے اپنے شہریوں کو میکسیکو کے سفر سے محتاط کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے روسی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ میکسیکو کے سفر کے حوالے سے موجود خطرے کو مد نظر رکھیں کیونکہ وسطی امریکی ملک نے روسی مسافروں کے ملک میں داخلے سے انکار کردیا ہے. پچھلے سال کے شروع میں میکسیکو میں روس کے سفیر، آندرے ٹروانوسکی نے کہا تھا کہ میکسیکو میں داخلے سے انکار کیے جانے والے روسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرویانوسکی نے اس وقت تجویز پیش کی تھی کہ اس اضافے کا تعلق میکسیکو کے حکام سے ہوسکتا ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کے لیے اپنے ملک آنے والے تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زاخارووا نے بدھ کو ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ میکسیکو کے حکام اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ہم تجویز کرتے ہیں کہ روسی شہری میکسیکو کے سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت موجودہ خطرات کو مدنظر رکھیں.