دنیا کے کسی بھی ملک میں ہماری مداخلت نہیں، امریکہ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے دنیا کو ایک دفع پھر یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے. امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بھارتی انتخابات میں ہماری کوئی مداخلت شامل نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے انتخابات میں خود کو شامل نہیں کرتے کیونکہ امریکہ ہر ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دیگر ممالک کے انتخابات میں خود کو شامل نہ کرنے کا دعویٰ ایسے عالم میں کیا ہے کہ جب دنیا میں امریکہ مخالف سمجھے جانے والے ممالک اُس پر مسلسل اپنے انتخابات میں مداخلت اور حتیٰ حکومتوں کی تبدیلی کی کوششوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز روس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت اور اس ملک کی اندرونی سیاسی صورتحال کو ‘غیر متوازن’ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ الزام روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ پر عائد کیا تھا۔