ہومانٹرنیشنلکولمبیا نے عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری طلب کرلیے

کولمبیا نے عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری طلب کرلیے

کولمبیا نے عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری طلب کرلیے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے شہر رفح میں فلسطینی عوام کی ’نسل کشی‘ کو روکنے کے لیے کارروائی کریں۔ یاد رہے اسرائیل کی جنگی کابینہ نے جمعہ کے روز رفح میں فوجی آپریشن کی “پیمانہ توسیع” کی منظوری دی، وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوجی امداد میں کمی کی امریکی دھمکیوں کے باوجود جارحانہ کارروائی کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔

پیٹرو نے X (سابقہ ٹویٹر) اسرائیلی رہنما کے اعلان پر رد عمل پر لکھا کہ اس کا مطلب بین الاقوامی فوجداری عدالت سے بین الاقوامی گرفتاری کا وارنٹ ہے۔ کولمبیا کے رہنما نے مشورہ دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ کے علاقے میں امن فوج کے قیام پر غور کرنا چاہیے۔ رواں ماہ کے شروع میں بوگوٹا میں یوم مزدور کی تقریر میں پیٹرو نے اسرائیل کی “نسل کشی” کی قیادت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا عزم کیا، غزہ میں ان فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جن کے بچے بموں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل