ہومتازہ ترینفلائی دبئی سوچی کے لیے پروازیں شروع کرے گی

فلائی دبئی سوچی کے لیے پروازیں شروع کرے گی

فلائی دبئی سوچی کے لیے پروازیں شروع کرے گی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فلائی دبئی نے انی ویب سائٹ پر لکھا کہ متحدہ عرب امارات میں قائم فلائی دبئی جون سے ستمبر تک روس میں سوچی سمیت دس سیاحتی مقامات کے لیے پروازیں شروع کرے گا. واضح رہے سوچی ایک مشہور سمندری ساحلی تفریحی مقام ہے جو قفقاز کے پہاڑوں کے درمیان ہے۔ یہاں سیاح سرسبز و شاداب جنگلات دیکھ سکتے ہیں یا شہر کے بھرپور تاریخی اور ثقافتی ورثے کو دیکھ کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں. ایئر لائن نے کہا کہ فلائی دبئی 16 جون سے 1 ستمبر تک دس منزلوں کے لیے کل پروازوں کا آغاز کرے گی، جن میں بٹومی، بوڈرم، ڈوبروونک، اولبیا، تیوات، ترابزون، کورفو، میکونوس اور سینٹورینی شامل ہیں۔

فلائی دبئی دارالحکومت دبئی سے سوچی اور واپس کے لیے ہر ہفتے تین پروازیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایئر لائن وولگوگراڈ، یکاترینبرگ، کازان، ماخچکالا، منرلنی ووڈی، ماسکو، نووسیبرسک، سمارا، سینٹ پیٹرزبرگ اور اوفا کے لیے بھی پروازیں کر رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل