ہومانٹرنیشنلانڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے کئی کلومیٹرز تک راکھ پھیل گئی

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے کئی کلومیٹرز تک راکھ پھیل گئی

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے کئی کلومیٹرز تک راکھ پھیل گئی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
انڈونیشیا کے صوبے ملوکو میں ماؤنٹ ایبو آتش فشاں پھٹنے سے کئی کلو میٹرز تک راکھ پھیل گئی ہے۔ پیر کو لاوے کے اخراج کے سبب حکام نے پانچ کلومیٹر تک کے علاقے کو کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انڈونیشیا کی والکینولوجی ایجنسی کے مطابق خطے میں 127 فعال آتش فشاں موجود ہیں۔ حکام نے شہریوں کو آتش فشاں کے قریب ماسک اور چشمہ استعمال کرنے سمیت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ماؤنٹ ایبو کے 5 کلومیٹر کے اندر کوئی سرگرمی نہ کریں۔ گناوان نے کہا کہ 13,000 سے زیادہ لوگ آتش فشاں پھٹنے کے شمالی حصے کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے 1325 میٹر آتش فشاں دور دراز جزیرے ہلمہرہ کے شمال مغربی ساحل پر ہے۔ انڈونیشیا 270 ملین افراد پر مشتمل جزیرہ نما میں 120 فعال آتش فشاں ہیں۔ یہ آتش فشاں کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں کیونکہ یہ “رنگ آف فائر” کے ساتھ منسلک ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل