اسرائیل غزہ پر ہیروشیما کی طرح بمباری کرے, امریکی سینیٹر
ماسکو (صداۓ روس)
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے ساتھ اپنی “وجود” کی جنگ جیتنے کے لیے جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے وہ کرنا چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے امریکہ کو دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری بم گرانے کا “جائز” حق حاصل تھا.اسرائیلی فوج کو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ غزہ میں اس کی فوجی کارروائی آٹھویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے، جس میں 34,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ تاہم گراہم نے این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں استدلال کیا کہ حماس زیادہ تر شہری ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے، اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فیصلہ کن فتح حاصل کرنے تک لڑائی جاری رکھے، چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ہو۔