روسی فوج کی خارکوف ریجن میں پیش قدمی جاری، روسی وزارت دفاع
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ماسکو کی افواج خارکوف ریجن میں یوکرائنی دفاعی لائنز کے اندر گہرائی تک چلی گئی ہیں اور اس خطے میں نئی علاقائی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے یومیہ بلیٹن میں کہا کہ گاتیسچے، کراسنوے ، موروخوویٹس اور ولےنکووو کے دیہات کو کیف کی افواج سے آزاد کرا لیا گیا. ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یوکرائنی فوج نے فرنٹ لائن پر لگ بھگ 1,500 فوجیوں کو کھو دیا ہے۔
یاد رہے جمعے کے روز یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے خارکوف ریجن میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کے ملک کی افواج نے پہلے سے “ہر چیز کا حساب” کر لیا تھا اور حملے کو پسپا کرنے کے لیے تیار تھے۔ زیلینسکی کا یہ بیان ماسکو کی طرف سے خارکوف کے کئی دیہات پر قبضے کے اعلان کے بعد آیا۔