ہومتازہ ترینافغانستان اور پاکستان کے درمیان گہرا رشتہ ہے، افغان سفیر جمال ناصرکی...

افغانستان اور پاکستان کے درمیان گہرا رشتہ ہے، افغان سفیر جمال ناصرکی چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی سے بات چیت

افغانستان اور پاکستان کے درمیان گہرا رشتہ ہے، افغان سفیر جمال ناصرکی چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی سے بات چیت
ماسکو (صداۓ روس)
افغانستان پاکستان گہرا رشتہ
روس میں متعین افغانستان کے سفیر جمال ناصرنے اشتیاق ہمدانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا گہرا رشتہ ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو افغانستان خصوصی اہمیت دیتا ہے اس حوالے سے ہمارے اچھے لیول پر اور مضبوط روابط موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت اور تعاون کو بڑھانے کے لیے اور اس کو روس تک وسیع کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گے. افغانستان کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان تجارت کے مختلف شعبوں میں کھلا ہے۔ ہم مشترکہ طور پر روس کے ساتھ ایک ٹریڈ سینٹر بنانا چاہتے ہیں۔ سفیر جمال ناصر نے کہا کہ ہم چھوٹی اور بڑی کمپنیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا چاہتے ہیں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل