ہومتازہ ترینروس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم کا دوسرا مصروف دن

روس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم کا دوسرا مصروف دن

روس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم کا دوسرا مصروف دن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
بین الاقوامی اقتصادی فورم روس – اسلامک ورلڈ: کازان فورم جس کے پروگرام میں 12 مختلف شعبوں میں 125 موضوعاتی سیشن شامل ہیں، کازان میں دوسرے روز بھی جاری ہے، فورم کے کی کوریج کے لیے کازان میں موجود صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کی رپورٹ کے مطابق “بین الاقوامی اقتصادی فورم “روس – اسلامک ورلڈ: کازان فورم میں اس سال حلال ایکسپو کو بھرپور طور پر اجاگر کیا جارہا ہے۔

کازان فورم کا آغاز بدھ کے روز ایک پروقار تقریب سے ہوا، جس میں تاتارستان کے وزیر اعظم الیکسی پسوشین اور اسلامی ممالک کے نمائندوں سمیت اعلیٰ سطح کے مہمانوں نے شرکت کی۔ پسوشین نے روس اور او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور فریقین کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں نمایاں اضافہ پر زور دیا۔

فورم کے ایک حصے کے طور پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے گئے اور روس حلال ایکسپو نمائش کے افتتاح کی بھی ایک پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔ قبل ازیں رستم منیخانوف نے کازان فورم کے ایک حصے کے طور پر او آئی سی ممالک کے نوجوان سفارت کاروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی سفارت کاری کے مسائل اور کازان ڈپلومیٹک کلب کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل