ہومتازہ ترینروس چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کو توانائی فراہم کرتا ہے، روسی...

روس چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کو توانائی فراہم کرتا ہے، روسی صدر

روس چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کو توانائی فراہم کرتا ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کے لیے توانائی کے قابل بھروسہ فراہم کنندہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ چین کے دورے کے دوران روسی صدر نے چینی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کیانگ سے الگ الگ بات چیت کی۔ اس سے قبل صدر نے چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔
صدر پوتن نے ریاستی کونسل کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ توانائی تعاون کا کلیدی شعبہ ہے۔ روس چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کے لیے توانائی کا ایک قابل بھروسہ فراہم کنندہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال چین کو روسی تیل اور گیس کی سپلائی کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت پرتپاک اور دوستانہ رہی۔ چینی صدر سے یوکرین بحران، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر بات کی۔

صدر ولادیمر پوتن کا کہنا تھا کہ چین اور روس پُرامن جوہری تعاون کو گہرا کر رہے ہیں، روس اور چین لاجسٹک کوریڈور تیار کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں کہ ایشیا پیسیفک خطے میں قابل اعتماد سیکیورٹی ڈھانچہ تیار کرنا ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل