اسپین میں بل فائٹنگ کے خلاف جانوروں کے حامیوں کا مظاہرہ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بل فائٹنگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کاتالونیا میں بل فائٹنگ اداروں کی طرف سے منعقدہ بل فائٹنگ جشن کے خلاف جمعرات کی سہ پہر جانوروں کے حامیوں نے بارسلونا میں مونومینٹل بلڈنگ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ۔پی سی ایم اے اور اینیمل سیو بارسلونا کی طرف سے بلائے گئے مظاہرین نے بل فائٹنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں ن بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر “جانوروں کی آزادی”، “قتل کرنے کا کوئی انسانی طریقہ نہیں ہے” اور “بارسلونا اب بھی مردہ بیلوں کو دیکھ رہا ہے”۔ تحریر تھا۔
فیڈریشن آف بل فائٹنگ اینٹیٹیز آف کاتالونیا نے مونومینتال میں بل فائٹنگ کی حمایت میں ایکنایونٹ کا انعقاد بھی کیا۔ جس میں پارلیمنٹ میں ووکس پارٹی کے ایم پی اے جان گیریگا اور البرٹو تاراڈاس نے شرکت کی۔