ہومتازہ ترینروس اور چین کے درمیان نوے فیصد ادائیگیاں روبل اور یوآن میں...

روس اور چین کے درمیان نوے فیصد ادائیگیاں روبل اور یوآن میں کی جاتی ہیں، پوتن

روس اور چین کے درمیان نوے فیصد ادائیگیاں روبل اور یوآن میں کی جاتی ہیں، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے چین کے انتہائی اہم سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دو طرفہ اور عالمی مسائل بشمول اقوام کے درمیان بے مثال اعلیٰ سطح کی تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تمام ادائیگیاں تقریباً %90 روبل اور یوآن میں کی جاتی ہیں، اور دوطرفہ تجارت کے دوران ہونے والی ادائیگیاں کو قومی کرنسیوں میں تبدیل کرنے کا مشترکہ فیصلہ مناسب وقت پر تھا اور اس فیصلے نے روس اور چین کے درمیان تجارتی بہاؤ کو وسعت دی.

روسی صدر نے کہا پچھلے پانچ سالوں کے دوران کرونا کی عالمی وبا کے اثرات کے باوجود روس اور چین کی ترقی کو روکنے کے لیے کیے گئے کچھ اقدامات کے باوجود، بلکہ تیسرے فریق کی جانب سے آنے والے کچھ اقدامات کے باوجود بھی روس اور چین کے درمیان تجارت مستحکم شرح سے بڑھ رہی ہے اور آئندہ بھی بڑھے گی۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ یہ دو طرفہ تصفیوں کی قومی کرنسیوں میں منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بروقت مشترکہ فیصلہ تھا، جس نے تجارتی بہاؤ کو بڑھانے کے لیے مزید راہ ہموار کی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل