ہومتازہ ترینغلطیاں قبول ہیں جھوٹ بولنا نہیں، روسی وزیر دفاع

غلطیاں قبول ہیں جھوٹ بولنا نہیں، روسی وزیر دفاع

غلطیاں قبول ہیں جھوٹ بولنا نہیں، روسی وزیر دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
آندرے بیلوسوف جدید روس کی تاریخ میں باضابطہ طور پر نویں وزیر دفاع بن گئے ہیں۔ انہیں صدر ولادیمیر پوتن نے 12 مئی کو نامزد کیا تھا۔ یہ فیصلہ غیر متوقع تھا، کیونکہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے سویلین ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ بیلوسوف نے کبھی بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خدمات انجام نہیں دیں اور اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ اکیڈمک اکنامسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے گزارا۔

اس کے علاوہ بیلوسوف روسی سیاسی اشرافیہ کے ایک دیرینہ رکن ہیں جو گزشتہ 20 سالوں سے اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ ان سالوں میں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور روس کے مستقبل کے بارے میں اپنے منفرد وژن کا مظاہرہ کیا ہے۔ آندرے بیلوسوف کون ہے اس کا بہتر اندازہ لگانے کے لیے روسی سرکاری میڈیا نے نئے وزیر دفاع کی حالیہ تقاریر اور انٹرویوز کیے ہیں۔ نئے روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے اپنی حکمت عملی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کہا ہے کہ انھیں غلطیاں قبول ہیں مگر ان سے کسی کو جھوٹ بولنے کی کوئی گنجائش نہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل