ہومتازہ ترینچینی الیکٹرک کاریں امریکی کاروں سے بہتر ہیں, پوتن

چینی الیکٹرک کاریں امریکی کاروں سے بہتر ہیں, پوتن

چینی الیکٹرک کاریں امریکی کاروں سے بہتر ہیں, پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے چین کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران شہر ہاربن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکام نے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) پر محصولات عائد کیے ہیں کیونکہ چینی کاریں معیار میں امریکی کاروں سے بہتر ہوگئی ہیں. صدر پوتن نے تجویز کیا کہ واشنگٹن مضبوط حریفوں کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنا چاہتا ہے، اور امریکی نقطہ نظر کو “غیر منصفانہ مقابلہ” قرار دیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا بدقسمتی سے آج جس طرح سے دنیا کام کرتی ہے، بعض اوقات غیر منصفانہ مقابلے سے متعلق حالات پیدا ہوتے ہیں، اس طرح امریکیوں نے حال ہی میں چینی الیکٹرک ٹرانسپورٹ، الیکٹرک کاروں پر محصولات عائد کیے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ چینی کاریں بہتر ہو گئی ہیں۔ روسی رہنما نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی کوئی دوسرا ملک مینوفیکچرنگ پاور کے طور پر ابھرتا ہے اور زیادہ مسابقتی ہوتا ہے، اسے امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے پر دبا دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل