چین اور جنوبی افریقہ کا فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے پیر کے روز بیجنگ میں جنوبی افریقہ کی بحریہ کے سربراہ موندے لوبیز کی میزبانی کی، جس میں فریقین نے اپنے ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چینی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فوجوں نے ہمیشہ بحری تعاون کو سب سے آگے رکھا ہے۔ ڈونگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ فوجی حکام نے اسٹریٹجک مواصلات کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے اور خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
جنوبی افریقی بحریہ کے کمانڈر نے چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان بحری تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا ملک فوجی تعلقات کو نئی سطح تک پہنچانا چاہتا ہے۔